Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

راجر فیڈرر نے میسی اور رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے 106.3 ملین ڈالرز یعنی 17 ارب 35 کروڑ روپے کما کر میسی اور رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 2020 میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جس کے بعد جاری کردہ سالانہ فہرست میں راجر فیڈرر نے کمائی کے لحاظ سے فٹ بالرز ارجنٹائن کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹینا رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فیڈرر سے پہلے یہ اعزاز لیونل میسی کے پاس تھا، تاہم کرونا وائرس کے سبب ان کا معاوضہ کم کر دیا گیا تھا۔ راجر فیڈرر مردوں کے ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اُنہوں نے 106.3 ملین ڈالرز یعنی 17 ارب 35 کروڑ روپے کمائے۔

دوسری جانب فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 105 ملین ڈالر، میسی نے 104 ملین ڈالر اور برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار نے 95.5ملین ڈالر معاوضہ حاصل کیا۔

ٹینس کے کھلاڑیوں کے بعد امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی لیبرون جیمس نے 88.2 ملین ڈالر معاوضہ حاصل کیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے کئی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی کمی کی گئی ہے جن میں میسی اور رونالڈو بھی شامل ہیں۔

وبائی مرض کے سبب ہی پہلی مرتبہ فٹ بالرز کے مقابلے میں ٹینس کے کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔ فوربز کی جاری کردہ فہرست میں 29 ویں نمبر پر جاپان کی نومی اوساکا ہیں جن کی آمدنی 37.4 ملین ڈالر ہے، جب کہ امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کا نام اس کے بعد ہے جنہوں نے 36 ملین ڈالر کمائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube