Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

جرمن فٹ بال ليگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری

SAMAA | - Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago

جرمن فٹ بال ليگ بُنڈس ليگا ميں بائرن ميونخ نے فورچونا کو 0-5 سے شکست دے دی، دوسرے اہم میچ میں فرينکفرٹ نے وولفسبرگ کو 1-2 سے ہراديا۔

کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کے ویران ہونے والے میدان پھر آباد ہونے لگے۔ جس کے بعد جرمن فٹ بال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ اہم میچ میں جرمن فٹ بال ليگ ميں دفاعی چيمپيئن بائرن ميونخ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے سنسنی خیز پرفارمنس سے فورچونا کو 5-0 سے شکست دے دی۔

بائرن کے رابرٹ ليون ڈوسکی نے 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ پوائنٹس ٹيبل پر اس شاندار فتح کے بعد بائرن ميونخ کا سرسٹھ پوائنٹس کيساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

جرمن لیگ کے دوسرے اہم ميچ ميں فرينکفرٹ نے وولفس برگ کو ايک کے مقابلے ميں 2 گولز سے شکست دی۔ فرينکفرٹ کی جانب سے آندرے سلوا اور کماڈا نے گولز اسکور کئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube