Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

پی سی بی کےگورننگ بورڈکےسابق رکن کو نوٹس جاری

SAMAA | - Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کےگورننگ بورڈ کے سابق رکن شکيل شيخ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نےنوٹس جاری کرديا ہے۔انھیں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈز کی مد ميں وصول کيےجانے پرنوٹس جاری کیا گیا ہے۔

گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکيل شيخ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کو نوٹس جاری کیا۔

پی سی بی کی دستاویز میں درج ہے کہ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ کا کمرشل استعمال کيا گیا اورگراؤنڈ فیس کے نام پر کروڑوں روپے وصول کيے گئے۔

دستاويز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شکیل شیخ نے پی سی بی اور سی ڈی اے سے کیے گئے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی اور بطور مشیرسابقہ چئیرمین پی سی بی سے بھی لاکھوں روپے وصول کیے۔

پی سی بی نے شکیل شیخ سے حساب اور وضاحت طلب کرلی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube