Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

وقار یونس نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

قومی کرکٹ ٹيم کے بولنگ کوچ وقار يونس نے سوشل ميڈيا کو خيرباد کہہ ديا۔ انہوں نے بتايا اکاؤنٹ ہيک ہوگيا تھا جس کے بعد اکاؤنٹ سے نازيبا ويڈيوز کو لائیک کيا گيا، ایسا ہونا ان کے اور اہل خانہ کیلئے بڑی تکلیف دہ اور شرمناک بات ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ہیک کرلیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ کسی نے میرے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ہیک کیا اور اس سے نامناسب ویڈیوز کو لائیک کیا، یہ میرے اور میرے خاندان کیلئے انتہائی شرمناک اور تکلیف دہ بات ہے، میں سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا میری فیملی اور دوستوں سے رابطے کا پلیٹ فارم تھا۔

ماضی کے مایہ ناز بولر نے بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ میرا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہو، میرا نہیں خیال کہ ہیکرز اپنی سرگرمیوں سے باز آئیں گے یہی وجہ ہے کہ میں نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میرے خاندان کے افراد مجھے بہت پیارے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CRICKET, PAKISTAN, WAQAR YOUNIS, SOCIAL MEDIA, TWITTER, BOWLER, BOWLING COACH,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube