ٹی20 ورلڈ کپ کا حتمی فیصلہ 10جون تک موخر

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 year ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیلی کانفرنس ميں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کا فيصلہ نہ ہوسکا جس کا حتمی فيصلہ 10 جون کو کيا جائے گا۔

انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کے صدر ششانک منوہر کی سربراہی میں گزشتہ روز ٹيلی کانفرنس ہوئی جس ميں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جو بے نتيجہ ختم ہوئی۔ تاہم ايونٹ کے حوالے سے حتمی فيصلہ 10 جون تک موخر کر دیا گیا ہے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ممکنہ پلانز پر غور کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube