Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

پہلی بارمقبوضہ کشمیرکےکرکٹرکی پاکستان میں ٹریننگ

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

شاہد خان آفریدی نے اس کی مہمان نوازی کی

تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کا کرکٹر پاکستان کے دورے پر آیا جہاں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اس کی مہمان نوازی کی۔

لاہور میں واہگہ کےراستےمقبوضہ کشمیر کےضلع اننت ناگ کے کھلاڑی میر مرتضی پاکستان آئے تھے۔ انھوں نےشاہد آفریدی کے گھر کراچی میں قیام کیا۔ انھوں نے شاہد آفریدی سے کرکٹ کی ٹریننگ لی۔ میر مرتضی تقریبا 3 ماہ پاکستان میں رہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میر مرتضی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، پوری دنیا میں جو بھی کھلاڑی کرکٹ سیکھنا چاہے،اس کو خوش آمید کہتا ہوں۔

شاہد آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر مرتضی اگر مستقبل میں بھی سیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان کے ٹاپ کوچز سے بھی ان کو ٹریننگ دلواؤں گا۔

میر مرتضی نے بھی پاکستان میں قیام اور کرکٹ سیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube