Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > کھیل

ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد سے متعلق اجلاس آج 28مئی کوہوگا

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 8 months ago

ایونٹ 2022 میں شفٹ کیے جانے کا امکان

رواں سال آسٹريليا ميں شيڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے متعلق آئی سی سی کا اجلاس آج 28 مئی کو ہوگا۔

فيصلہ آئی سی سی بورڈ ميٹنگ کی ٹيلی کانفرنس ميں ہوگا جس میں ايونٹ کو 2022 ميں شفٹ کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

بھارتی ميڈيا نے دعویٰ کيا ہے کہ رواں سال آسٹريليا ميں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کر ديا گيا ہے اور اب اس کی جگہ ستمبر اور اکتوبر ميں انڈين پريميئر ليگ کا انعقاد ہوگا۔

آئی سی سی ايونٹ کميٹی کے سربراہ کرس ٹيٹلی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے حوالے سے تين آپشنز ہيں جس ميں سے ايک ايونٹ کو 2022 ميں منتقل کرنا بھی ہے۔

دوسری جانب آسٹريلوی کرکٹرز بھی آئی پی ايل کے حامی ہیں۔ ڈيوڈ وارنر اور ايرن فنچ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے 16 ٹيموں کو ايک ساتھ رکھنا آسان نہيں ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube