Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

فرانس میں پابندی کے باوجود فٹ بال میچ

SAMAA | - Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فرانس میں نجی فٹ بال کلب نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹ بال میچ کرا دیا۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق فرانس میں پابندی کے باوجود فٹ بال میچ کرانے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ اس موقع پر کھیل کا میدان تماشائیوں سے بھر گیا اور لوگوں نے حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

فرانسیسی انتظامیہ کو میچ کی اطلاع ملی تو سیکیورٹی اہل کاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور میدان میں موجود تماشائیوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا۔

دوسری جانب انتظامیہ نے فٹ بال میچ کرانے پر متعلقہ اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔ واقعہ فرانس کے مشرقی علاقے اسٹارس برگ میں پیش آیا۔

اس علاقے میں غیر قانونی طور پر فٹبال ٹیموں نے میدان سجا کر میچ کا انعقاد کیا تھا۔ میدان میں تماشائیوں نے کرونا سے بچاؤ کی تدابیر کو نظر انداز کرتے ہوئے گراؤنڈ میں سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کیا۔

کھلاڑیوں کے ساتھ 400 مداحوں کے اس ایونٹ کو ‘’وائرس بم’’ قرار دے کر فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube