Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

سری لنکن کرکٹر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

SAMAA | - Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سری لنکن پولیس نے بین الاقوامی کرکٹر شیہان مادو شناکا کو ہیروئن رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

سری لنکن حکام نے شیہان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پاس سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

سری لنکن قومی کرکٹ ٹیم کے 25 سالہ رکن شیہان مادوشناکا جنہوں نے 2018ء میں اپنے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی، کو مجسٹریٹ نے دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیہان کو پننالا سے ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا، جب وہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث قومی سطح پر کرفیو کے دوران ایک شخص کے ساتھ کار میں جارہے تھے، ان کے پاس سے 2 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

شیہان مادوشناکا نے بنگلہ دیش کیخلاف صرف 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انجریز کے باعث تاحال وہ کوئی ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکے۔

سری لنکا منگل سے ملک بھر میں نافذ کرفیو میں نرمی کرے گا تاہم اب تک پولیس کی جانب سے پابندیوں کی خلاف ورزی پر 65 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SRI LANKA, SHEHAN MADUSHANAKA, DRUG, CURFEW, CORONAVIRUS, LOCKDOWN, COVID19, COVID-19, CRICKET, ICC, T20I
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube