Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

کھلاڑیوں کے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی عائد

SAMAA | - Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی جانب سے گیند پر تھوک لگانے پر مستقل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوران کھلاڑیوں اور خاص طور پر بولرز کی طرف سے گیند پر تھوک لگانے پر مستقل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کھیل کے دوران کھلاڑیوں کے لیے کافی تفصیلی ہدایات دی گئی ہیں جن میں میچوں کے دوران ہر مرتبہ گیند چھونے کے بعد ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال لازمی کر دیا گیا ہے۔ کھیل کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ امپائروں کے لیے دستانے پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران پرجوش لمحات میں ایک دوسرے سے بغل گیر ہونے اور ہاتھوں پر ہاتھ مارنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ کھلاڑیوں کو اپنی چیزوں مثلاً ٹوپی، چشمہ، جرسی، تولیا یا رومال وغیرہ یا اور کوئی چیز ایمپائر کو دینے کی اجازت بھی نہیں ہو گی اور انھیں ان اشیا کو اپنے پاس ہی رکھنا پڑے گا۔

آئی سی سی کی طرف سے کرکٹ کا کھیل بحال کرنے کے بارے میں ایک تفصیلی دستاویز جاری کی گئی ہے جس میں حفظان صحت کے پیش نظر گیند پر تھوک لگانے پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

آئی سی سی کی طبی مشاوارت کی کمیٹی کی طرف سے اس تفصیلی دستاویز کو جسے آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائن کا نام دیا گیا ہے کرکٹ کھیلنے والے رکن ملکوں کےطبی ماہرین سے مشاوارت کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں پریکٹس اور میچوں کے دوران علیحدہ علیحدہ شرائط وضع کی گئیں ہیں تاکہ کھیل کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔ میچوں کا انعقاد کرنے کے لیے مقامی حکومتوں کو بھی کچھ مشورے دیے گئے ہیں جن میں تماشائیوں کی تعداد کو محدود رکھنے، میچ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت نہ کرنے اور ہر مرحلے پر سماجی فاصلے برقرار رکھنے کا کہا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube