Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

کراچی طیارہ حادثہ، قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اظہارافسوس

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

آفریدی، سرفراز،بابر، ڈین جونز، عرفان پٹھان، ثانیہ کے ٹویٹر پیغامات

کراچی ميں پی آئی اے کے طيارے کے حادثے پر ملکی اور غير ملکی کھلاڑيوں نے بھی افسوس اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کراچی ميں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا لاہور سے آنیوالا مسافر طیارہ ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں رہائشی مکانات پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، واقعے میں 97 مسافر جاں بحق اور 2 معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

انسانی جانوں کے نقصان پر کھيلوں کی دنيا سے وابستہ اسٹارز بھی افسردہ ہیں، سابق کپتان شاہد آفریدی نے جائے حادثہ کا دورہ کيا۔ ٹویٹر پر شعر کا مصرعہ کيا بشر بساط، آج ہے کل نہيں، کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ جن گھروں ميں آنے والے مہمانوں کا انتظار اور اہتمام ہورہا تھا، وہاں اب تدفين کا انتظام ہورہا ہے۔

ٹی 20 اور ون ڈے ٹيم کے کپتان بابر اعظم اور ٹيسٹ ٹيم کے کپتان اظہر علی نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور بلند درجات کيلئے دعا کی۔

پاکستانی کرکٹرز سرفراز احمد، شعيب ملک، شعيب اختر، شاہين شاہ آفريدی، محمد عامر اور محمد حفيظ نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغامات میں لکھا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی ميں متاثرين کے غم ميں برابر کے شريک ہيں۔

بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی کراچی طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔ سابق آسٹريلوی کرکٹر ڈين جونز، انگلش کرکٹر ليام ليونگ اسٹون، وين ميڈسن، بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان، محمد کيف اور ٹينس اسٹار ثانيہ مرزا نے بھی دلخراش واقعہ پر افسوس کيا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, KARACHI, MODEL COLONY, PIA, PLAN CRASH, CORONAVIRUS, LOCKDOWN, SPORTS, PLAYERS
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube