ہوم   > کھیل

انگلینڈ کےبالرزنےپریکٹس کاآغازکردیا

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 1 week ago

جولائی کے شروع ميں انگلينڈ روانہ ہونگے

انگلش بولرز نے ويسٹ انڈيز اور پاکستان کےخلاف سيريز کے لئے نيٹ پريکٹس شروع کردی ہے۔

انگلش کرکٹرزنےسوشل ڈسٹنسنگ کےساتھ ٹريننگ کا آغاز کردیا ہے۔ ويسٹ انڈيز اور پاکستان کےخلاف سيريز سے قبل انگلينڈ کے 18 بولرز نے7 مقامات پر ٹرينگ شروع کردی ہے۔ بالرز نے نيٹ پر 45 منٹ تک بولنگ کی۔

انگلش بورڈ کی جانب سے تمام کھلاڑيوں کو اپنی اپنی گينديں لانے کا حکم ديا گيا تھا اورگيند کو تھوک اور پسينے سے چمکانے سے بھی منع کیا گیا۔

ويسٹ انڈيز کا دورہ انگلينڈ 8 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہےجس کے بعد پاکستان اور انگلينڈ کے درميان سيريز شروع ہوگی۔

ساؤتھ ہیمٹن کا ايجئز بال اورمانچسٹر کا اولڈ ٹريفورڈ  گراؤنڈ ان ميچز کی ميزبانی کرے گا۔

پاکستان کے 25 کھلاڑی 3 ماہ کے طويل دورے پر جولائی کے شروع ميں انگلينڈ روانہ ہونگے۔ 14 روز قرنطينہ ميں رہنے کے بعد سيريز کی تياريوں کا آغاز ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگست اور ستمبر ميں ٹيسٹ اور ٹی 20 سریز کھيلنے کے بعد وطن واپس آجائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube