ہوم   > کھیل

ولیمسن، بابراعظم کے انداز میں کور ڈرائیو کھیلنے کے خواہشمند

SAMAA | - Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کے انداز میں بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کرک بز سے گفتگو میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان (بابراعظم) کی بیٹنگ کا انداز دیکھنے میں انتہائی دلکش ہے، اس کے کور ڈرائیو اور بیک فٹ پنچنگ بہت شاندار ہوتے ہیں۔

کیوی کپتان نے پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز کے انداز اور رنز بنانے کی صلاحیت کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔

بابر اعظم کو حال ہی میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، وہ گزشتہ سال ہونیوالے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 474 رنز بنانے والے بلے باز ہیں، آٹھ میچوں میں ان کی اوسط 67.71 رہی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
BABAR AZAN, CANE WILLIAMSON, NEW ZEALAND, PAKISTAN, CRICKET, ICC
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube