ہوم   > کھیل

کھلاڑی دورۂ انگلینڈ سے دستبردار ہوسکتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ

SAMAA | - Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورۂ انگلینڈ سے دستبرداری کا آپشن دیدیا۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کو ناکافی سمجھتے ہیں تو وہ دورہ انگلینڈ سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے اپنے ٹویٹر پیغام بتایا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اختیار دیا ہے کہ اگر وہ حفاظتی انتظامات سے خوش نہیں ہیں تو وہ دورۂ انگلینڈ سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی کھیل کے مقام پر حفاظتی اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں تو ان کے پاس دورۂ انگلینڈ سے دستبرداری کا آپشن موجود ہے، مکمل تفصیلات چند ہفتوں میں فراہم کردی جائیں گی۔

ٹویٹر پیغام میں وسیم خان کا مزید کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مزید تین ماہ تک بایو سیکیور انوائرمنٹ میں رہنا پڑے گا، بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاکستان اور انگینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دورۂ انگلینڈ چھوڑنے کی صورت میں ٹیسٹ سیریز 5 میچوں تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, CRICKET, ENGLAND, ECB, PCB, WASIM KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, HEALTH
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube