Wednesday, July 15, 2020  | 23 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

وہاب ریاض کے ہاں بیٹی کی پیدائش

SAMAA | - Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری ہاتھوں میں ہے۔

قومی کرکٹر نے لکھا ہے دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہم بے انتہا خوش ہیں جسے میں بیان نہیں کر سکتا۔ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔

قومی کرکٹر نے اس لمحے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج میرے والدین میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube