Tuesday, December 1, 2020  | 14 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

سرفراز احمد نے تنزلی کے بعد خاموشی توڑ دی

SAMAA | - Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 6 months ago

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ کی تنزلی اور کپتان کے عہدے سے ہٹنے کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرتے ہوئے سرفراز احمد کی ایک درجہ تنزلی کرتے ہوئے اے کیٹیگری سے بی کیٹیگری میں شامل کردیا۔ اس کے ساتھ ہی سرفراز احمد ٹیسٹ اور ٹی 20 کے بعد ون ڈے کے کپتان بھی نہیں رہے۔

پیر کو ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اتار چڑھاؤ کسی بھی کرکٹر کے کیرئیر کا حصہ ہوتے ہیں۔ میرے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے، بی یا سی کیٹیگری معنی نہیں رکھتی بلکہ ہر حال میں اللہ کا شکر بجا لانے والا شخص ہوں۔

 سرفراز احمد نے کہا کہ ان کا ہدف سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز کا حصول نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہے کیونکہ کسی بھی چیز کا حصول آسان ہوتا ہے مگر اس کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے اے کیٹیگری میں اپنی جگہ ترقی پانے والے شاہین شاہ آفریدی کو باصلاحیت کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر اچھے کھلاڑی ہیں اور گذشتہ سال ان کی عمدہ کارکردگی ہی سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی ترقی کی اصل وجہ ہے۔ امید ہے وہ بہتر کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube