Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

لا لیگا اور پریمیئر لیگ جون میں ہونے کا امکان

SAMAA | - Posted: May 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

برطانوی حکومت نے محدود پیمانے پر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرتے ہوئے جون میں انگلش پریمیئر لیگ اور لالیگا کے میچز کے انعقاد کا امکان ظاہر کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق فٹبال شائقین کیلئے برطانوی حکومت کی جانب سے امید کی کرن ظاہر کی گئی ہے، جس کے مطابق جون سے محمدود پیمانے پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے گا، تاہم اس موقع پر تماشائیوں کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

برطانوی حکومت سے منسوب بیان کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ اور دیگر کھیلوں کی تنظیموں کو یکم جون سے مقابلے شروع کرنے کی اجازت دی ہے، تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کیلئے ضروری ہوگا کہ کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں متواتر کمی ہو رہی ہو۔

امید افزا حالات کی صورت میں پہلے انگلینڈ میں کھیل شروع ہوں گے اور برطانیہ کے دوسرے علاقوں کا نمبر بعد میں آئے گا۔ اس سلسلے میں تنظیموں کو مقابلے شروع کرنے کیلئے مناسب تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرگرمیاں شروع کرنے کا آغاز مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہوگا۔ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز اس میں دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ تیسرے مرحلے میں سینما گھر اور باربر شاپس کھولی جائیں گی۔

انگلش پریمیئر لیگ کے مقابلے اگست میں شروع ہو کر مئی کے دوسرے ہفتے تک ختم ہو جاتے ہیں،تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے وسط میں انھیں معطل کیا گیا، اب بھی ایونٹ کی ٹیموں کے کم از کم 9 میچز باقی ہیں۔ کرونا کے باعث انگلش کرکٹ کاؤنٹی چیمپئن شپ کا آغاز بھی نہیں ہو سکا۔ اس سے پہلے راؤنڈ 12 اپریل سے شروع ہونا تھا لیکن انگلش کرکٹ بورڈ نے تمام پروفیشنل مقابلے یکم جولائی تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس بات کا امکان ہے کہ حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے۔

دوسری جانب اسپین میں فٹ بال حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ لا لیگا چیمپئن شپ کے مقابلے 12 جون سے بحال ہو جائیں گے۔ اس کے لیے بعض ٹیموں نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔ منتظمین نے روزانہ میچز کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ جولائی کے آخر تک ٹورنامنٹ مکمل کر لیا جائے۔ ہر میچ سے 24 گھنٹے پہلے تمام کھلاڑیوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ ہوں گے اور کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube