Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج ہوگا

SAMAA | - Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج 12 مئی کو کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے کنٹریکٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق کنٹریکٹ میں اے، بی اور سی تینوں کیٹگریز ہوں گی۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے سینٹرل کنٹریکٹ میں 19 سے 20 کھلاڑیوں کو شامل کریں۔ قومی کرکٹرز کی کیٹگریز کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

پی سی بی چیف نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔ صحت اور حفاظت پر سمجھوتہ نہ کر کے سیریز کے حوالے سے بات ہو گی۔ انگلینڈ میں حالات اب بھی بہت خراب ہیں۔ 15 مئی کو پی سی بی سے تفصیلی بات چیت ہو گی۔ ٹیلی کانفرنس میں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ انگلینڈ کے جوابی دورے کے حوالے سے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔ پی سی بی کی اگلے مالی سال کے لئے پوزیشن مستحکم ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube