Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

لوگ میرے نام سے اپنی دکانیں چمکارہے ہیں، وسیم اکرم

SAMAA | - Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : اے ایف پی

سابق کرکٹرز کے الزامات پر وسيم اکرم کا جواب بھی آگيا، سابق کپتان نے کہا ان کی زندگی ميں منفی باتيں کرنیوالوں کيلئے کوئی جگہ نہيں، کچھ لوگ ريٹائرمنٹ کے 17 سال بعد بھی ان کے نام سے اپنی دکانيں چکمارہے ہيں۔

گزشتہ ہفتے سابق کرکٹر عطاء الرحمن، عامر سہيل اور سرفراز نواز نے وسيم اکرم پر 1999ء ورلڈ کپ کے 3 ميچز ميں فکسنگ کے الزامات عائد کئے تھے۔

سابق کھلاڑيوں کے الزامات کے بعد سابق کپتان وسيم اکرم کا رد عمل بھی سامنے آگيا۔

ايک انٹرويو ميں کہا کہ جب وہ اپنے بارے ميں منفی باتيں سنتے ہيں تو افسوس ہوتا ہے، مجھے ریٹائر ہوئے 17 سال ہوگئے، لوگ آج بھی میرا نام لے کر اپنی دکانیں چمکاتے ہیں۔

وسيم اکرم نے مزيد کہا کہ وہ منفی باتيں کرنے والے لوگوں کو نظر انداز کرتے ہيں، میری زندگی میں منفی باتیں کرنیوالوں کیلئے نہ پہلے وقت تھا نہ کبھی ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CIRKCET, PAKISTAN, WASIM AKRAM, ATTA UR REHMAN, SARFARAZ NAWAZ, MATCH FIXING, 1999 WORLD CUP, ICC, PCB
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube