Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

زندگی کا اولین مقصدغریب عوام کی خدمت کرنا ہے،شاہدآفریدی

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نوشہرہ کےعلاقہ جبہ تر خٹک چراٹ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے درجنوں مستحق افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کردئے۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقار اور پاک آرمی کے کرنل خالد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فوڈ پیکج تقسیم کرنے دوران پاک آرمی اور پولیس کے جوانوں نے کروناوائرس کے حفاظتی تدابیراپناتے ہوئے لوگوں کے درمیان طے شدہ فاصلہ برقرار رکھا تھا۔

اس موقع پرسابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ان کے زندگی کا اولین مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا ہیں،غریبوں او مستحق افراد کی مدد سے جو سکون ملتا ہے اس کی کوئی ثانی نھیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس وقت ملک کرونا وائرس کی زد میں ہے اور کاروباری طبقے سمیت مزدور طبقہ بھی کافی متاثر ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم غرباء اور مستحق افراد کو اکیلا نہیں چھوڑینگے،جتنا ہوسکے گا پورے پاکستان میں ضرورت مندوں کے ساتھ ہرمشکل وقت میں امداد کی کوشش کرینگے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube