Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

برطانیہ کے لیجنڈ کار ریسر سر اسٹرلنگ انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago
بی بی سی

معروف برطانوی کار ریسنگ لیجنڈ سر اسٹرلنگ ماس 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی گراف کے مطابق برطانوی ریسنگ لیجنڈ سر اسٹرلنگ ماس طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کا انتقال علالت کے باعث ہوا۔ وہ برطانوی کھیلوں کی تاریخ کی معروف شخصیت تھے۔ سر اسٹرلنگ کی اہلیہ کی جانب سے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انتقال کے وقت میں ان کے پاس ہی موجود تھی۔ اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔

اپنے شوہر کی جدائی پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، جسے میں کبھی بھلا نہیں پاؤ گی، وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہی رہیں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سر اسٹرلنگ کو سب سے بڑا آل راؤنڈ ریسر مانا جاتا ہے۔

بی بی سی

سر اسٹرلنگ فارمولا ریس کے مایہ ناز کار ریسر سمجھے جاتے تھے، تاہم خرابی صحت کے باعث وہ سال 2018 میں ہر قسم کی سرگرمیوں سے الگ ہوگئے تھے۔

اسٹرلنگ کے سابق ٹیم کے ساتھی کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ایک بڑا کھلاڑی ہی نہیں ایک اچھا انسان بھی کھویا ہے۔ سر اسٹرلنگ نے سال 1951 سے 1961 تک 66 کار ریسنگ میں سے 16 فارمولا ون میں کامیابیاں حاصل کیں۔

سر اسٹرلنگ پہلے برطانوی کار ریسر تھے جنہوں نے برطانوی سرزمین پر سال 1955 میں گراں پری جیتی۔ سال 1958 میں اپنے حریف کار ریسر کے باعث انہیں کڑا وقت بھی گزارا۔ وہ ایف ون کے 4 مرتبہ رن اپ بھی رہے۔


WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube