Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

پی سی بی کا ہارون رشید، آغازاہد کی رخصتی کااعلان

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago

Agha Zahid. Photo/PCB

‏چیف  کیوریٹر آغا زاہد اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اپنے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ آغا زاہد کا کنٹریکٹ 30 اپریل جبکہ ہارون رشید کا کنٹریکٹ 31 مئی کو ختم ہو جائے گا۔

‏ہارون رشید  کو اپریل 2017 میں دوبارہ ملازمت پر رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل ہارون رشید پی سی بی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ ان میں چیف سلیکٹر، پاکستان سینئر اور جونیئر ٹیموں  کے کوچ اور مینجر، سربراہ یوتھ گیم ڈویلپمنٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے قائم مقام سربراہ کے عہدے شامل ہیں۔

‏آغا زاہد نے 2001 میں پی سی بی کو جوائن کیا جبکہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے 93-1992 میں ریٹائر منٹ لی تھی۔

‏ہارون رشید نے کہا ہے کہ میں خوش ہوں کہ جس طرح میں نے اپنے نئے عہدے کے دوران منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل در آمد  کرتے ہوئے بڑے مختصر وقت میں ایک مقابلے سے بھرپور ڈومیسٹک اسٹرکچر کو کامیاب بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا۔ میں اپنے ساتھیوں کا اس حوالے سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس نئے اسٹرکچر کو کامیاب بنانے کے لیے کام کررہے تھے اور انہوں نے اس کی مکمل حمایت کی۔

ہارون رشید نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ رہوں گا اور اس کی ترقی کے لئے دعاگو رہوں گا۔ اب میں زندگی میں اپنی دیگر ترجیحات پر فوکس کروں گا اور زیادہ سے زیادہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کروں گا۔

آغا زاہد نے کہا کہ گزشتہ 19 سال پی سی بی کے  ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ اس دوران میں نےایسی پچز کی نگرانی کی جس پر کھیلنے والے کھلاڑیوں نے بعد ازاں پاکستان کے لیے بڑا نام بنایا۔

آغا زاہد نے کہا کہ ظاہر اس رول کے کئی اپنے چیلنجز بھی تھے اور بعض اوقات میں اور میری ٹیم مشکل حالات میں بھی رہے مگرپی سی بی میں ملازمت کے دوران میں نے مجموعی طور پر تسلی بخش وقت گزارا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہارون رشید اور آغا زاہد کی کئی سال کی محنت اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وسیم خان نے کہاکہ جہاں مدثر نذر پہلے ہی مئی میں اپنی روانگی کا اعلان کرچکے ہیں، پی سی بی اب اس موقع کو این سی اے اور ڈومیسٹک کرکٹ کی تشکیلِ نو کے لیے استعمال کرے گا تاکہ ایک مختلف اور مؤثر ہائی پرفارمنس اسٹرکچر قائم کیا جاسکے جو کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے معیار میں بہتری لاسکے۔

انہوں نے کہاکہ یہ نیا نظام کوچز کی تعلیم اور ان کی قابلیت جانچنے کے علاوہ ہمارے ایلیٹ کوچز کی دوبارہ تربیت میں مدد دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بہتر اور مؤثر نظام ہمارے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔

گذشتہ 2 سالوں سے آغا زاہد کے نائب کی ذمہ داریاں نبھانے والے علی رضا صدیقی اس عہدے کی عبوری ذمہ داری نبھائیں گے۔ دونوں شعبوں کی تشکیلِ نو کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube