ہوم   > کھیل

بین اسٹوکس کے لیےایک اور اعزاز

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرکٹرآف دی ائيرکااعزاز

 

انگلينڈ کے بين اسٹوکس ليڈنگ وزڈن کرکٹر آف دی ائير کا اعزاز حاصل کرنے ميں کامياب ہوگئے۔ ليڈنگ ويمن کرکٹر کا اعزاز ايلس پيری اور ليڈنگ ٹی 20 کرکٹر کا اعزاز آندرے رسل کو ديا گيا۔

سال 2019 بين اسٹوکس کا سال تھا۔ انھوں نے جولائی ميں انگلينڈ کو ورلڈ چيمپيئن بنايا اور ايشيز سيريز ميں ناممکن کو ممکن کيا۔ بین اسٹوکس نے تيسرے ٹيسٹ ميں سنچری بنا کر ہاری ہوئی بازی کوجيت ميں بدلا۔

 کرکٹ کی معتبر کتاب وزڈن کے حالیہ ایڈیشن المانیک نے انگلش آل راؤنڈر بين اسٹوکس کو 'لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر' کا اعزاز دے ديا ہے۔

آسٹريلياء کی ايلس پيری ليڈنگ ويمن کرکٹر اور ويسٹ انڈيز کے آندرے رسل ليڈنگ ٹی 20 کرکٹر آف دی ائير کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز دیے جانے والے 5 کھلاڑیوں میں آسٹريليا کے مارنس لبوشين، انگلينڈ کے جوفرا آرچر، کاؤنٹی کرکٹر سيم ہارمر، ويمن کرکٹر ايلس پيری اور آسٹريلين پيسر پيٹ کمنر شامل ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube