سابق آسٹريلوی کپتان مائيکل کلارک نے انکشاف کيا ہے آئی پی ايل ميں معاہدوں کی وجہ سے آسٹريلوی کھلاڑی ويرات کوہلی اور بھارتی کرکٹرز کيساتھ نرم رويہ رکھتے تھے۔
ايک انٹرويو ميں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائيکل کلارک نے کہا کہ چاہے وہ ڈوميسٹک ليول ہو يا آئی پی ایل ہر کوئی جانتا ہے کہ بھارتی بورڈ مالی اعتبار سے کتنا طاقت ور ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر ايسا محسوس ہوا کہ باہمی مقابلوں ميں آسٹريلوی کرکٹر ويرات کوہلی اوران کی ٹيم پر سليجنگ کرتے ہوئے ڈرتے تھے۔
کلارک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہيں اپريل ميں بھارتی کھلاڑیوں کيساتھ آئی پی ايل ميں کھيلنا ہوتا تھا انہيں ڈر رہتا تھا کہ کہيں معاہدوں کو نقصان نہ پہنچ جائے۔