ہوم   > کھیل

بولنگ کوچ وقار يونس بھی ٹائيگرفورس کاحصہ بننےکوتيار

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سرفراز کوٹیم میں واپسی کیلئے ابھی انتظارکرناہوگا

وقار يونس نے بھی وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

آن لائن ويڈيو کانفرنس ميں بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو مشکل صورت حال سے نکال لیں گے۔ عالمی وبا کا زور ٹوٹ جائے تو ٹی 20 ورلڈ کپ بغير تماشائيوں کے کرايا جا سکتا ہے۔

شرجیل خان

کانفرنس میں وقار یونس نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی گفتگو کی۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ سوچا تھا ڈھائی سال کی معطلی ميں شرجيل نے خود کو فٹ رکھا ہوگا مگر بلے باز کی فٹنس سب کے سامنے ہے۔ شرجیل خان اوور ویٹ نظر آیا اسے سخت محنت کرنا ہوگی، شرجیل خان کو ٹیم میں کم بيک کيلئے فٹنس میں بہتری لانا ہوگی۔

محمد عامر

وقار يونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر بڑے ميچ کا بولر ہے، کبھی نہيں کہا عامر اور وہاب پلان کا حصہ نہيں۔ ہمارے پاس فاسٹ بالرز کا اچھا ٹیلنٹ ہے مگر عامر اور وہاب ہمارا اثاثہ ہیں۔

سرفراز احمد

بولنگ کوچ سرفراز احمد کی فٹنس سے مطمئن نظر آئے مگر پی ايس ايل کی پرفارمنس پر سواليہ نشان لگا ديا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سرفراز کی پرفارمنس تسلی بخش نہیں رہی، سرفراز کی قومی ٹيم ميں واپسی میں ابھی وقت لگے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube