انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کم عمر پرستار کے تعریفی پیغام نے ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹسمین بابراعظم کا دل جیت لیا۔
انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ نے بابراعظم کے فین پانچ سالہ آسکر کا پیار بھرا مضمون ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جس میں بچے نے لکھا ہے کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اُن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ گزشتہ سال پاؤں کے آپریشن کے بعد ان سے ملاقات ہوئی تھی وہ بہت مہربان انسان ہیں۔
مضمون میں چسپاں تصویر میں بابراعظم بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ بابراعظم نے ٹوئٹر پر آسکر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ ملاقات کے منتظر ہیں۔
بابرنے آسکر کو دل لگا کر پڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔ آئی سی سی نے بھی بابراعظم کے اقدام کو سراہا۔