Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ومبلڈن ٹینس منسوخ

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 6 months ago

ومبلڈن انتظامیہ نے رواں سال لندن میں ہونے والا ٹینس کا گرینڈ سلم مقابلہ ومبلڈن ٹینس کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ومبلڈن کو منسوخ کیا گیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ومبلڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے ٹینس گرینڈ سلیم مقابلے ومبلڈن کو کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کیلئے 29 جون سے 12 جولائی تک کی تاریخ شیڈول تھیں۔

راس کورٹ پر ہونے والے اس بڑے مقابلے کا اہتمام ہر سال لندن میں ہوتا ہے۔ قبل ازیں مئی میں شیڈول گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کو بھی ستمبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔ ومبلڈن ٹینس ایونٹ منسوخ ہونے سے منتظمین کو 20 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہوگا جو انشورنس سے پورا کیا جائے گا۔

آل انگلینڈ لان ٹینس کلب کے چئیرمین ایان ہیوٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن ہمیں عوام اور ٹینس سے محبت کرنے والوں کے وسیع تر مفاد میں انہیں یہ سخت فیصلہ کرنا پڑا، کیوں کہ ہمیں عوام کی جان زیادہ عزیز ہے۔

اے پی

دوسری جانب ٹینس ایونٹ منسوخ ہونے پر کھلاڑیوں میں بھی مایوسی پائی گئی۔

اس ایونٹ سے لوگوں کی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ لوگوں نے کئی ماہ پہلے سے ہی مہنگے ٹکٹ خرید لیے تھے۔ اس ٹینس کے ایونٹ کو ایک دن میں 40 ہزار تماشائی دیکھنے آجاتے ہیں۔

ایونٹ منسوخ ہونے سے سربیا کے نوواک جوکووچ اور رومانیہ کی سیمونا ہیلپ مزید ایک سال چیمپین بنے رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube