ہوم   > کھیل

انٹرنيشنل کرکٹ ميں واپسی کےلئے شرجيل کو فٹنس پر کام کرنا ہوگا،مصباح

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تمام کھلاڑيوں سے رابطے ميں ہوں

پاکستان ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق نے اوپنر شرجيل خان کی فٹنس سے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ اںٹرنيشنل کرکٹ ميں واپسی کےلئے شرجيل کو فٹنس پر کام کرنا ہوگا۔

لاہور میں منگل کو کرونا کے باعث مصباح الحق نےویڈیو پریس کانفرنس کی۔ انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑيوں سے رابطے ميں ہوں اورآئسوليشن کا پلان بھی دےديا ہے، کھلاڑی خود کو تيار رکھيں۔

مصباح الحق نے آئی سی سی سے مطالبہ کيا کہ ملتوی ہونے والے ميچز کو ری شيڈول کيا جائے۔

ہيڈ کوچ شرجيل خان کی فٹنس سے ناخوش نظر آئے اور کہا کہ شرجيل کو واپس آنا ہے تو فٹنس پر محنت کرنا ہوگی، حیدرعلی اور دلبر حسین سمیت کئی کھلاڑیوں نے متاثر کیا۔

مصباح الحق کی کوچنگ ميں اسلام آباد يونائيٹڈ چھٹے نمبر پر رہی،اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلے يا آخری نمبر پر آنے سے کوچ کے اچھے يا برے ہونے کا فيصلہ نہيں ہوتا، مصباح نے پی ايس ايل فائيو کا ناک آؤٹ مرحلہ مکمل کرانے کی خواہش کا اظہار بھی کرديا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube