ہوم   > کھیل

شاہدآفریدی کی جانب سےافغان مہاجرین میں امدادی سامان کی تقسیم

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی بھی ہمراہ تھے

لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں مشکلات کا شکار افغان مہاجرین کے درمیان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی نے امدادی سامان تقسیم کیا۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی کے ہمراہ کھانے پینے کا سامان لے کر ان کے انتخابی حلقے کوہاٹ کے قریب مہاجر کیمپ میں پہنچے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے راشن میں بہت بڑا مسئلہ آرہا ہے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ معاملہ بہت بڑا ہے اس کو سنجیدہ لیں۔

وزیر مملکت سیفران شہر یار آفریدی نے مشکل میں مستحقین کی مدد کیلئے وزیراعظم اور شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مستحقین کی امداد کیلئے ہر صاحب حیثیت کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube