Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

کرونا وائرس: ٹینس اسٹارز کا لاکھوں کا عطیہ

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 6 months ago

دنیا کے معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 10 لاکھ یورو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق نوواک جوکووچ اپنے آبائی ملک کیلئے 10 لاکھ یورو کا عطیہ دیں گے۔

نوواک جوکووچ نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے سربیا میں وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان کی خریداری کیلئے یہ رقم عطیہ کی ہے۔

ایجنسی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جوکووچ نے اسپین کے شہر ماربیلا سے ایک وڈیو کانفرنس کے دوران سربیا کے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ دنیا بھر اور اپنے آبائی ملک سربیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ ہر ایک کی مدد کرنا چاہتےہیں۔

دوسری جانب رافل نڈال نے بھی اس وباء سے لڑنے کیلئے 11ملین یورو اکٹھا کرنے میں مہم کا اعلان کیا ہے۔ معروف ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر نے اپنے ملک سوئٹزرلینڈ میں 1 ملین سوئس فرانکس سے متاثرہ افراد اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے امداد دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube