ہوم   > کھیل

ورلڈٹی 20 کےانعقاد پرخطرات کےبادل منڈلانےلگے

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

آئی سی سی کی ميٹنگ 29 مارچ کو ہوگی

کرونا وائرس کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ کے انعقاد کو شديد خطرات لاحق ہیں۔آئی سی سی کی ميٹنگ 29 مارچ کو ہوگی۔

کرونا وائرس کا خوف کھيلوں کے ميدانوں میں بھی حاوی ہے۔ کھيلوں کا سب سے ميلہ ''ٹوکيو اولمپکس'' بھی ايک سال کےلئےملتوی ہے۔ آسٹريليا ميں ہونے والے ايونٹ پرغيريقينی کے بادل منڈلارہے ہيں۔ ميڈيا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی ٹيلی کانفرنس 29 مارچ کو ہوگی۔اگر حالات ميں بہتری نہ آئی تو ٹی 20 ورلڈ کپ کو ملتوی کيا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹيم کا دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور نيدرلینڈ بھی خدشات کا شکار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات ميں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

اس کے علاوہ 15 اپريل تک ملتوی ہونے والی انڈين پريميئر ليگ کا انعقاد بھی انتہائی مشکل ہوگيا۔ آئی پی ايل نہ ہونے کی صورت ميں بھارتی بورڈ کوتقريبا4000 کروڑ تک کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube