ہوم   > کھیل

شاہد آفریدی نے راشن کی تقسیم شروع کر دی

SAMAA | - Posted: Mar 23, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 23, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

کرونا وائرس کے باعث یہ اقدام کیا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی۔

ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم ايک اچھی قوم بن کر دکھائيں، لوگوں کی مدد کريں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کريں۔

ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20 فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کےلیے سامان کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا ہے جن کےلیے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube