ہوم   > کھیل

عمراکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معطل کرکٹر عمر اکمل کو اينٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کرديا، جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ سے تاحيات پابندی لگ سکتی ہے۔

کرپشن الزامات اور اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو چارج کرديا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل نے اينٹی کرپشن کوڈ کے آرٹيکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کی، اس کوڈ کے تحت عمر اکمل کو کرپشن کی پيشکش ہوئی مگر انہوں بورڈ کو آفر کے بارے ميں آگاہ نہيں کيا۔

بلے باز کو نوٹس آف چارج کا جواب دينے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے، جرم ثابت ہونے پر عمر اکمل  پر 6 ماہ سے تاحیات پابندی لگ سکی ہے۔

عمر اکمل کو 20 فروری کو پی ایس ایل 5 کے آغاز سے چند گھنٹے قبل معطل کرديا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PCB, PSL5, PSL2020, UMER AKMAL, ANTI CORRUPTION CODE, FIXING, ICC
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube