ہوم   > کھیل

عالمی وبا: کھلاڑی گھر پر کیسے وقت گزار رہے ہیں

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

سرفراز احمد کی ویڈیو وائرل

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں تو کھلاڑیوں کیلئے گھر پر وقت گزارنا چیلنج بن گیا۔ خود کو گھر تک محدود رکھنے والے کھلاڑیوں نے گھر پر ہی سرگرمیاں شروع کردیں۔

پاکستان کے قومی کرکٹر سرفرازاحمد نے ٹی وی لاؤنچ میں بیٹے کیساتھ کرکٹ کھیلی۔ اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے ٹشو رول کیساتھ فٹبال اسکلز دکھائیں۔ انگلش بلے باز این بیل نے ڈائننگ روم کو میدان بنالیا۔ کرس گیل نے خود کو گھر پرروکنے کا چیلنج دیتے ہوئے مختلف ایکسرسائز کیں۔

قومی ہاکی پلیئرعماد بٹ نے ڈرائنگ روم میں ہی ہاکی کی پریکٹس شروع کردی۔ فرانس کے ٹینس پلیئر لوکاس پاؤلی نے ٹینس کھیل کر وقت گزارا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube