ہوم   > کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈنےتمام ملازمین کوچھٹیاں دے دیں

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

فائل فوٹو

کرونا وائرس کے خدشے کےباعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دی ہیں۔

پی سی بی نے ملک میں تمام اسٹیڈیم بند کردئیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت تمام سینٹرز بند ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں پر رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کو 24مارچ تک چھٹیاں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں،سپورٹ اسٹاف،میچ آفیشلز،براڈکاسٹرزاورٹیم مالکان کےٹیسٹ لیےگئے تھے۔ تمام کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ اورتندرست ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا تھا کہ پی ایس ایل کے میچ آفیشلز، 24 غیر ملکی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف منگل اور بدھ کو اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ منگل کے روز 123 افراد کے ٹیسٹ ہوئے تھے جبکہ 11 افراد کے ٹیسٹ بدھ کو لئے گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کو منگل کو کرونا وائرس کے خدشے کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔ سی ای او پی سی بی نے بتایا تھا کہ یہ میچز بعد میں ری شیڈول کئے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube