ہوم   > کھیل

پی ایس ایل:تمام کھلاڑیوں اوراسٹاف کی کروناٹیسٹ رپورٹ آگئی

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

تمام128ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا کے تمام128ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ تمام کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ اورتندرست ہیں۔  پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں،سپورٹ اسٹاف،میچ آفیشلز،براڈکاسٹرزاورٹیم مالکان کےٹیسٹ لیےگئے تھے۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا تھا کہ پی ایس ایل کے میچ آفیشلز، 24 غیر ملکی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف منگل اور بدھ کو اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ منگل کے روز 123 افراد کے ٹیسٹ ہوئے تھے جبکہ 11 افراد کے ٹیسٹ بدھ کو لئے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کو منگل کو کرونا وائرس کے خدشے کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔ سی ای او پی سی بی نے بتایا تھا کہ یہ میچز بعد میں ری شیڈول کئے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube