ہوم   > کھیل

پی ایس ایل:24 غیرملکی کھلاڑی،دیگر اسٹاف گھر روانہ

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں حصہ لینے والے 134 ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور براڈ کاسٹرز کے کرونا وائرس ٹیسٹ مکمل کرلئے ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے میچ آفیشلز کے ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔ 24 غیر ملکی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے۔ جیسے ہی ٹیسٹ کی رپورٹس آئیں گی تومیڈیا کو آگاہ کریں گے۔منگل کے روز 123 افراد کے ٹیسٹ ہوئے تھے جبکہ 11 افراد کے ٹیسٹ آج لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کو منگل کو کرونا وائرس کے خدشے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ سی ای او پی سی بی نے بتایا ہے کہ یہ میچز بعد میں ری شیڈول کئے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube