ہوم   > کھیل

قومی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ملتوی کرنےکی حمایت کردی

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

کرونا وائرس کے باعث بورڈ نے ایونٹ ملتوی کیا

قومی کھلاڑيوں نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 کے میچز ملتوی کرنے کے فيصلے کو سراہا ہے۔

سوشل ميڈيا ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حفيظ نے فيصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ صحت اور تحفظ پہلی ترجيح ہے۔

آل راؤنڈر شاہد آفريدی نے کہا پاکستان سپر لیگ ختم ہونے پر افسوس ہوا ليکن تمام متعلقہ افراد کی صحت اور تحفظ اہم ہے۔ آفريدی نے خواہش ظاہر کی کہ ايونٹ کی ٹرافی پوائنٹس ٹيبل کی ٹاپ ٹيم ملتان سلطانز کو دے دينی چاہیئے۔

عماد وسيم، بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہين شاہ آفريدی نے پی ايس ايل کے دوران فرائض انجام دينے والے تمام افراد اور سپورٹ کرنے پر شائقين کا شکريہ ادا کيا۔

کراچی کنگز کے غيرملکی کوچ ڈين جونز نے لکھا تمام شائقين کا شکريہ۔

WhatsApp FaceBook
PSL

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube