ہوم   > کھیل

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سیریز ملتوی

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے سیریز میں شامل بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کر دیے گئے۔

دونوں بورڈز اب مستقبل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کےلیے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 تا 10 فروری راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کےلیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 تا 9 اپریل تک جاری رہنا تھا۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 مارچ سے شروع ہونے والا پاکستان ایک روزہ کپ بھی غیرمعینہ مدت تک کےلیے ملتوی کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube