ہوم   > کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آج ملتان سلطانز کیساتھ مقابلہ ہوگا

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: آن لائن

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 کے کوالیفائر راؤنڈ میں پہنچنے والی ٹیم ملتان سلطانز آج اپنا آٹھواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف کھیلے گی۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شام 7 بجے لاہور قذافی اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ 29 فروری کو کھیلے گئے میچ میں ملتان نے کوئٹہ کو 30 رنز سے شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز 11 پوائنٹس کےساتھ پہلے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کےساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ کوئٹہ اب تک اپنے 8 میچز کھیل چکا ہے۔

ملتان اور کوئٹہ کی ممکنہ ٹیمیں

ملتان سلطانز

کپتان شان مسعود، رائیلی روسو، معین علی، روی بوپارا، بلاول بھٹی، عمران طاہر، خوشدل شاہ، محمد الیاس، محمد عرفان، ذیشان اشرف، سہیل تنویر۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کپتان سرفراز احمد ، جیسن رائے، شین واٹسن، احسن علی، اعظم خان، محمد نواز، بین کٹنگ، نسیم شاہ، انور علی، محمد حسنین، سہیل خان۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube