ہوم   > کھیل

پی ایس ایل: ٹاپ10 بلےبازوں میں صرف 3پاکستانی کھلاڑی

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

لیوک رونکی 266رنز بناکر سب سے آگے

پاکستان سپرلیگ ایڈیشن 5 کے ٹاپ 10 بلے بازوں ميں سات غیر ملکی اور صرف تين پاکستانی کھلاڑی موجود ہيں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر وکٹ کیپر بلےباز ليوک رونکی 266 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔

پاکستان کے تين کھلاڑیوں ميں سے ايک شاداب خان ہيں جو بيٹنگ سے زیادہ بالنگ کے ماہر ہيں۔ دوسرے کامران اکمل ہيں جو تين سال سے پاکستانی ٹيم کا حصہ نہيں جبکہ ورلڈ نمبر ون بيٹسمين بابر اعظم آٹھويں نمبر پر ہيں۔

ٹاپ ٹین بیٹسمین میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4، کراچی کنگز کے 2 جبکہ لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا ایک ایک بلےباز ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 251 رنز بنا کر دوسرے اور لاہور قلندرز کے بین ڈنک 250 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو 248 رنز کےساتھ چوتھے اور کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز 239 رنز کےساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

پشاور زلمی کے کامران اکمل 237 رنز بنا کر چھٹے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے 233 رنز بناکر ساتویں، کراچی کنگز کے بابر اعظم 225 رنز کےساتھ آٹھویں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن انگرم 192 رنز بناکر نویں اور ملتان سلطانز کے رائیلی روسو 189 رنز بناکر دسویں نمبر پر ہیں۔

ملتان سلطانز پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube