ہوم   > کھیل

بنگلہ دیش کیخلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، شیڈول میں تبدیلی کی درخواست بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے درخواست کی تھی کہ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے کراچی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کیلئے مزید کچھ روز کا وقت دیا جائے، دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے شروع ہوگا۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے 3 اپریل کو اسی مقام پر ایک روزہ میچ کھیلنا تھا، مہمان ٹیم اب 29 مارچ کو بنگلہ دیش سے کراچی پہنچے گی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مہمانوں کے ساتھ تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے، لہٰذا پی سی بی اب زیادہ عرصے کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کراچی میں میزبانی کرے گا۔

پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اننگز اور 44 رنز سے جیتا تھا، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان فی الحال پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے، کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے اوپر لے جائے گی، دونوں ٹیمیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ  دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SPORTS, CRICKET, PAKISTAN, BANGLADESH, ODI, TEST, ICC TEST CHAMPIONSHIP, KARACHI, PCB
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube