ہوم   > کھیل

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہونگے

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: آن لائن

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 میں پہلی کامیابی حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم آج 4 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف میچ کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جوکہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میچز جیت کر چوتھے اور لاہور قلندرز ایک میچ میں فتح حاصل کرکے چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

منگل 3 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 37 رنز سے شکست دےکر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ اور سہیل خان لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube