ہوم   > کھیل

پاکستانی کپتان بسمہ معروف ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف انجری کے باعث آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2020ء سے باہر ہوگئیں۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف جمعہ کو کینبرا میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہونے کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں، انگش ٹیم نے میچ 42 رنز سے جیت لیا تھا۔

بسمہ معروف کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ میں جویریہ خان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گی، بسمہ کی سرجری کرکٹ آسٹریلیا کے آرتھوپیڈک سڈنی میں کرینگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام بطور متبادل کھلاڑی تجویز کیا ہے، ان کے نام کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف نے 4 رنز اسکور کئے تھے، میچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 159 رنز کے تعاقب میں 116رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ اتور کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی، ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو جنوبی افریقا اور تھائی لینڈ کیخلاف میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
CRICKET, PAKISTAN, ENGLAND, BISMAH MAROOF, JAVERIA KHAN, WOMEN WORLD CUP, T20, ICC, AUSTRALIA,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube