Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

برطانوی شہزادی نے ٹریک پر دوڑ لگا دی

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 7 months ago

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن ریس کے ٹریک پر ڈور لگا دی، جب کہ تائی کونڈو پر بھی پنجہ آزمائی کی۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ریس کیلئے ایتھلٹ کا روپ دھارا۔

شہزادی کیٹ نے ریس کے ایونٹ میں شرکت کرنے لندن کے اسپورٹس ایونٹ میں پہنچی تو دیکھنے والے خوش ہوگئے۔ برطانوی شہزادی نے دوڑ کیلئے خوب زور لگایا اور تائی کوانڈو پر بھی ہاتھ صاف کیے۔

لوٹولو محمد نے شہزادی کو پائی کونڈو کے کئی حربے بھی سکھائے۔ اس موقع پر شہزادی نے سفید جوتے اور ہرے رنگ کے کپڑے پہنے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن میں اسپورٹس ایونٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔ شہزادی کو ساتھ پریکٹس کرتا دیکھ کر نوجوان کھلاڑی بے حد خوش ہوئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ برطانوی شہزادی کھیلوں اور ان کے فروغ کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں، اس سے قبل وہ ہاکی، کرکٹ، نیزہ بازی، ، اسکی، کشتی رانی، باسکٹ بال، باکسنگ، والی بال، ٹینس، فٹ بال بھی کھیل چکی ہیں۔

ایونٹ کا اہتمام سابق اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ ایونٹ سے حاصل رقم چیریٹی فنڈ میں دی جائے گی۔ ایونٹ میں آمد پر برطانوی شہزادی نے کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ایونٹ منعقدہ کرنے والی تنظیم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 12 سے 18 سال کے ایتھلٹس کیلئے کام کرتی ہے، جب کہ یہ ادارہ 1 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کیلئے خود فیس بھی ادا کرتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube