ہوم   > کھیل

ويمنزٹی20 ورلڈکپ،پاکستان کا فاتحانہ آغاز

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago

 

پاکستان ويمن ٹيم نےپہلےميچ ميں ويسٹ انڈيز کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 125رنز کا ہدف پاکستان ويمن ٹيم نے2وکٹوں پرعبورکرليا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ ميں ويسٹ انڈيز کے 125 رنز کے تعاقب ميں پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کيا تو جويريہ خان نے منيبہ علي کيساتھ عمدہ آغاز کيا۔

پاور پلے ميں جويريہ نے شاندار اسٹروکس کھيلے۔7 اوورزميٕں ٹيم کا اسکور 58 رنزتک پہنچا توجويريہ خان 35 رنز بنا کر پويلين لوٹ گئيں۔ منيبہ علی بھی 25 رنز بنا کر کيچ آؤٹ ہوئیں۔ کپتان بسمہ معروف نے38 رنز کی اننگ کھيلی۔ ندا ڈار نے18رنز اسکورکئے۔

اس سے قبل پاکستانی بالرز نے شانداربولنگ کی۔ کيریيئن ٹيم کو بڑے اسکور سے روک ديا۔ ميچ کی پہلی ہی گيند پر ڈيانا بيگ نے ہيلی ميتھيوز کوايل بی ڈبليوکيا۔ 28 رنز پر 3 وکٹيں گريں تو ويسٹ انڈين کپتان اسٹيفنی ٹيلر اور کيمپ بيل ڈٹ گئيں۔63 رنز کی شراکت بنائی۔ دونوں کھلاڑی 43 اور 43 رنز بنا کرنماياں رہيں۔

ويسٹ انڈيز کی ٹيم نے مقررہ اوورزميں 7 وکٹ پر124 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے ڈيانا بيگ، ندا ڈار،ايمن انور نے دو دو وکٹيں حاصل کيں۔ قومی ٹيم اپنا دوسرا ميچ 28 فروری کو انگلينڈ کيخلاف کھيلے گی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube