ہوم   > کھیل

پی ایس ایل 5:پشاور زلمی اور ملتان سلطان آج مدمقابل ہونگے

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
یہ تصویر ٹوئٹر سے لی گئی ہے

پاکستان سپر لیگ 5 میں 2 روز کے وقفے کے بعد آج بدھ 26 فروری کو شام 7 بجے ملتان سلطان اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ ملتان میں 12 سال بعد غیر ملکی کھلاڑی کھیلیں گے۔

ملتان سلطانز ٹیم کی کمان شان مسعود اور پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کریں گے۔ بارش سے راول پنڈی میں جمعے اور ہفتے کو پی ایس ایل میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سب سے زیادہ 3،3 میچز کھیل لئے، جب کہ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے 2،2 میچ کیلئے پنجہ آزمائی کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائٹڈ سرفہرست ہے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔ ان دونوں ٹیموں نے 2،2 میچوں میں کامیابی حاصل کی، جب کہ ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر لاہور قلندرز ہے، جو ابھی تک ناکام رہی ہے۔ میچ کے موقع پر اسٹيڈيم کے اطراف سيکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی پارکنگ کيلئے فاطمہ جناح کالونی میں انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

شٹل سروس سے شائقین کو اسٹیڈیم لایا جائے گا۔ ملتان ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ کا پورا فائدہ اٹھائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube