Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

پی ایس ایل:میچ فکسنگ کی کوشش پر تین بکیز گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 2 years ago

Photo/AFP

وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے) نے پاکستان سپرلیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی کوشش کرنے پر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان بھارتی بکیز سے رابطے میں تھے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف کمرشل بینکنگ سرکل میں اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق چند روز قبل حساس اداروں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک سابق کھلاڑی اور لاہور کے ارمغان شیخ نامی ایک شخص کے درمیان ہونی والی فون کالز اور ٹیکسٹ مسیجز کا سراغ لگایا۔ ارمغان شیخ لاہور میں ایک اور بکی سے رابطے میں تھا جس کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی ہے اور اس گینگ کا رابطہ دبئی میں مقیم بھارتی شہریوں سے ہے جو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ’کھیل‘ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے بتایا کہ اس کو مختلف میچز میں اسپاٹ فکسنگ کے عوض 50 ملین روپے کی پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے قبول کرلی۔ مذکورہ کھلاڑی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی معطل کردیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امکان یہ ہے کہ بھارتی بکیز پاکستان میں مقیم بکیز کو استعمال کرکے کرکٹرز کو ورغلا کر پاکستان سپرلیگ کی ساکھ خراب کرنا چاہتے تھے کیوں کہ سرحد پار پی ایس ایل کو انڈین پریمیئر لیگ کے حریف کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

پولیس رپورٹ میں نامزد ملزمان میں فیصل عرف چٹا، مہندر، کے جی، جانی، بفیلا اور جبار شامل ہیں جن میں مہندر، کے جی اور جانی گرفتار ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube