Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دیدی گئی

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2020 | Last Updated: 8 months ago
فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر اور پاکستان میں مقبول ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اعزازی شہریت دینے کی سمری پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت 23 مارچ کے موقع پر خصوصی تقریب میں دی جائے گی۔

ڈیرن سیمی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی 23 مارچ کی تقریب میں نوازا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیل رہے ہیں، جس کے چیئرمین جاوید آفریدی ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر جاوید آفریدی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے۔

جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم سال 2017 میں پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہ رہے تھے تو جو اس بندے کے وائس نوٹس ہیں وہ کبھی وقت آنے پر میں سناؤں گا کیوں کہ ان میں پاکستان سے محبت جھلک رہی ہے۔

پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جاوید آفریدی کی جانب سے ڈیرن سیمی سمیت دیگر کھلاڑیوں کے اعزاز میں کراچی دو دریا بھی عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر بریتھ ویٹ، لینگوسٹن اور لیام ڈاسن بھی موجود تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube