ہوم   > کھیل

اسلام آبادیونائیٹڈ کاکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 169 رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو : آن لائن

پاکستان سپر لیگ 5 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے، ڈیوڈ ملان نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، حسنین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 5 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم کو 19.1 اوورز میں 168 رنز پر آؤٹ کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ میچ کی پہلی ہی گیند پر گر گئی جب کولن منرو محمد نواز کی گیند پر ان کے ہی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، لیوک رونکی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 38 رنز تھا۔

ڈیوڈ ملان اور حسین طلعت کے درمیان 68 رنز کی قابل قدر شراکت قائم ہوئی، حسین 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ملان نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کسی مدد سے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔حسین

کولن انگرام 6، محمد آصف 19، شاداب خان 8، فہیم اشرف 20، عماد بٹ اور محمد موسیٰ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 25 رنز دے کر 4 اور بین کٹنگ نے 31 رنز کے بدلے 3 وکٹیں حاصل کیں، سہیل خان نے 2 اور محمد نواز  نے ایک شکار کیا۔

فوٹو: ٹویٹر

پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 5 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد کراچی میں آغاز ہوگیا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایونٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید جانیے : رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ پاکستان سپر لیگ5 کا آغاز 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں آصف علی، عاکف جاوید، لیوک رونکی، حسین طلعت، فہیم اشرف، کولن انگرام، کولن منرو، عماد بٹ، موسیٰ خان اور ڈیوڈ ملان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ جیسن رائے، شین واٹسن، احمد شہزاد، فواد احمد، عبدالناصر، بین کٹنگ، محمد نواز، اعظم خان، سہیل خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PSL5, QUETTA GALDIATORS, ISLAMABAD UNITED, PAKISTAN SUPER LEAGUE, CRICKET, PCB, NSK
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube